بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز)بلیک فنگس علاج میں دئے جاونے والے لائزومل امپوٹیرسن۔بی(Liposomal Amphotericin -B) انجکشن کے 75ہزارشیشیاں (ویلس)خریدنے کے لیے ہدایت دے دی گئی ہے۔یہ اطلاع ریاستی کووڈٹاسک فورس کے صدرونائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرسی این اشوتھ نارائن نے دی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ممبئی کی بھارت سیرم کمپنی سے 50ہزارویلس اوربنگلورکی مائلان کمپنی سے 25ہزارویلس لائزومل امپوٹیرسن کی خریداری کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔ان دونوں کمپنیوں کوجمعرات کے دن اسٹیٹ ڈرگ پرچیس اینڈسپلائی کارپوریشن کی جانب سے خریداری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ممبئی کی سیرم کمپنی کی جانب سے 7دنوں میں اورمائلان کمپنی سے تین دنوں میں 75ہزارلائزومل امپوٹیرسن دوائی فراہم کردی جائے گی۔